کراچی (کرائم رپورٹر)بریگیڈ کے علاقے لائنزایریا میں قرض خواہوں سے تنگ شخص نے خودکشی کرلی۔ متوفی 35سالہ عامر دو بچوں کا باپ اور شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا اس پر لوگوں کا کافی قرض چڑھ گیا جس کی واپسی اس کیلئے مشکل تھی قرض خواہوں سے تنگ آکر اس نے گلے میں پھندا لگایا اور چھت سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔