امریکی مڈٹرم انتخابات کے نتائج پر وائٹ ہاوس میں پریس کانفرنس کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے رپورٹر جم اکوسٹا پر چڑھ دوڑے اور انہیں 'بدتمیز اور خوفناک انسان' قرار دیتے ہوئے عملے کو ان کا مائیک چھین لینے کا حکم دے دیا۔بعدازاں وائٹ ہاو¿س نے مذکورہ رپورٹر کا پریس پاس بھی 'اگلے احکامات' تک معطل کردیا۔سی این این اور دیگر تمام چینلز پر دکھائی گئی براہ راست نشریات میں دیکھا گیا کہ کس طرح امریکی صدر نے سی این این کے رپورٹر کے سوالات سے زچ ہوکر انہیں برا بھلا کہا۔پریس کانفرنس کے دوران جب مائیک جم اکوسٹا کے ہاتھ میں آیا تو انہوں نے سب سے پہلے وسطی امریکا سے جنوبی سرحدوں کی جانب ہجرت کرنے والے پناہ گزینوں کے ساتھ نسلی تعصب کا معاملہ اٹھایا۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی الیکشن کی انتخابی مہم کے آخری جلسے سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ میکسیکو سے امریکا میں داخل ہونے والے پناہ گزینوں نے اگر فورسز پر پتھراوکیا تو انہیں براہ راست گولی مار دی جائے گی۔تاہم صحافی کے سوال پر ٹرمپ نے جواب دیا، 'میں انہیں ملک میں داخلے کی اجازت دینا چاہتا ہوں لیکن انہیں قانونی طریقے سے آنا ہوگا۔'صحافی جم اکوسٹا نے کہا کہ 'وہ ہزاروں میل دور بیٹھے ہیں، یہ حملہ نہیں ہے۔جس پر ٹرمپ نے کہا، 'میرا خیال ہے کہ آپ مجھے ملک چلانے دیں۔ آپ سی این این چلائیں اور اگر آپ نے یہ ٹھیک طرح سے کیا تو آپ کی ریٹنگز بہت اچھی ہوجائیں گی۔اکوسٹا نے جیسے ہی دوسرا سوال کرنا چاہا، ٹرمپ نے انہیں روکتے ہوئے کہا کہ 'بس بہت ہوگیا'۔
پناہ گزینوں،روسی مداخلت سے متعلق سوالات پرٹرمپ بھڑک اٹھے،رپورٹر کامائیک چھینے کاحکم
Nov 08, 2018 | 12:41