اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ہرنیا کا آپریشن کر دیا گیا۔خاندانی ذرائع کے مطابق مریض کوآپریشن کے بعد ہوش میں آنے میں مزید 3 سے 4 گھنٹے لگے ۔پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے گزشتہ ماہ شاہد خاقان کو ہرنیا کا آپریشن تجویز کیا تھا، ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے بعد بحالی کیلئے کم از کم 7 دن تک ہسپتال رکھا جائے گا۔ میڈیکل بورڈ نے شاہد خاقان عباسی کے ہسپتال میں مزید قیام کے حوالے سے حکومت کو آگاہ کر دیا تھا۔ہسپتال ذرائع نے بتایاکہ شاہد خاقان عباسی کو گزشتہ چار سال سے ہرنیا کی تکلیف ہے۔