فیصل آباد+ساہیوال، کمالیہ (نمائندہ نوائے وقت +نمائندہ خصوصی) دو جواں سال خواتین اور ایک نوجوان کے مختلف وجوہات کی بناء پر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال چک 99سکس آر کے رشید احمد کے بیس سالہ بیٹے سجاد احمد نے گھریلو تنازع پر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خودکشی کر لیا جبکہ چک 98نائن ایل کے محمد وسیم محنت کش کی 25سالہ بیوی مہرین نے خاوند سے جھگڑ کر زہر پی لیا۔ دونوں نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ دوسری طرف کمالیہ کے محلہ خورشید آباد کی رہائشی عذرا بی بی زوجہ محمد وارث نے گھریلو تنازع سے تنگ آکر زہر پی لیا اسے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ دیا۔مزید برآں فیصل آباد کے نواحی گائوں 72گ ب میں گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ 35سالہ خاتون فرزانہ بی بی نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ پولیس ذرائع کے مطابق معاشی بدحالی کی وجہ سے فرزانہ کا اپنے شوہر اشرف کے ساتھ اکثر جھگڑا رہتا تھا۔