نواز شریف کے پلیٹ لیٹس مزید کم حالت انتہائی تشویشناک ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس مزید کم ہو گئے ہیں،ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کی حالت انتہائی تشویشناک ہے،پاکستان میں دستیاب ہرممکن علاج کیا جا رہا ہے مگر پلیٹ لیٹس مستحکم نہیں ہو رہے۔جمعرات کومریم اورنگزیب کا سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بیان میں کہا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس مزید کم ہو گئے ہیں ،ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کی حالت انتہائی تشویشناک ہے،پاکستان میں دستیاب ہرممکن علاج کیا جا رہا ہے مگر پلیٹ لیٹس مستحکم نہیں ہو رہے،ڈاکٹروں کے بورڈ کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔ علاوہ ازیں مریم اورنگزیب نے پاکستان ریونیواتھارٹی کے قیام کے حکومتی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس نظام میں تبدیلی پر پارلیمان میں بحث کرائی جائے،عمران صاحب ٹیکس وصولیوں میں اضافے کے راستے میں آپ کی نااہلی، ضد اور تکبر رکاوٹ ہے،ٹیکس مشینری کا وزیراعظم پر عدم اعتمادانتظامی و معاشی بحران کا ثبوت ہے ،ایف بی آر افسران کا وزیراعطم پر نیا نظام مفاد پرستوں کے ذریعے بنانے کا الزام سنگین ہے، آزادانہ تحقیقات کرائی جائے۔جمعرات کو اپنے بیان میں انھوں نے کہاکہ عمران صاحب ٹیکس وصولیوں میں کمی کی وجہ چور، جھوٹا ، نااہل اور نالائق وزیراعظم ہے،عمران صاحب ٹیکس ریوینیو میں تاریخی خسارہ عوام کا آپ پہ عدم اعتماد ہے ،نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے پانچ سال میں 97 فیصد ٹیکس وصولی میں اضافہ کیا،مسلم لیگ (ن) 2003ئ￿ میں 1950 ارب ٹیکس وصولی کو 2018ء 3842 ارب کی ریکارڈ سطح تک لائی عمران صاحب آپ کے پہلے ہی سال میں ایف بی آر ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔انھوں نے کہاکہ پاکستان ریونیواتھارٹی کے قیام کا فیصلہ آمرانہ، عاجلانہ، جاہلانہ اور تباہ کن ہے ۔جب صنعت، زراعت، روزگار، دکان، مزدوری بند ہو تو ٹیکس کہاں سے آئے گا؟عمران صاحب پالیسی ریٹ 13.25 فیصد ہوگا تو ٹیکس ریونیو کہاں سے آئے گا؟،پاکستان ریونیواتھارٹی کے قیام سے پہلے حکومت تمام متعلقہ فریقین سے مشاورت کرے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...