لاہور (خصوصی نامہ نگار)حضرت سید عزیز الدین الحسنی والحسینی المعروف حضرت پیر مکیؒ کے829ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ نے چادر پوشی کی رسم سے کیا۔ اس موقع پرسیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف کیپٹن (ر)محمد محمود،ڈی جی اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ، زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف لاہور و دیگر مشائخ عظائم نے بھی شرکت کی۔ محکمہ اوقاف نے زائرین کی سہولت اور دربار شریف پر آنیوالے زائرین کیلئے خصوصی انتظامات کیے ہیں ۔