پاکستان آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹی20 میچ آج، بابر اعظم سیریز برابر کرنے کیلئے پر عزم

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج ہو گا، ایک صفر کے خسارے کے شکار قومی کھلاڑیوں نے تیاریاں مکمل کر لیں، جیت کے ساتھ کم بیک کرنے کا عزم بھی ظاہر کر دیا۔دنیا کی تیز وکٹوں میں سے ایک پرتھ کا میدان جہاں ٹیم پاکستان کا ایک اور کڑا امتحان آج آٹھ نومبر کو شیڈول ہے، میچ دن ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔ سیریز میں ایک صفر کے خسارے کا شکار قومی شاہینوں نے اونچی اڑان پر نظریں جما لیں۔جم کر پریکٹس کی، بیٹنگ‘ بائولنگ اور فیلڈنگ میں پسینہ بہایا، چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے خصوصی لیکچر بھی دیئے، ففٹی میکر کپتان اور افتخار احمد سمیت کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھائے۔بابر الیون جیت کے ساتھ سیریز میں کم بیک کرنے کے لیے پرجوش ہے۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں، میچ اس اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے کہ پاکستان کو سیریز برابر کرنے کے لئے میچ جیتنا ضروری ہوگا جبکہ میزبان ٹیم پاکستان کو شکست دیکر سیریز 2-0 سے جیت جائے گی، اس لئے دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرے اور آخری میچ میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا تاہم دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی، بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میزبان ٹیم کے ہاتھوں دوسرے میچ میں شکست کے باوجود حوصلے پست نہیں ہوئے تیسرے میچ میں کینگروز کو شکست دیکر سیریز کا اختتام برابری پر کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم کے قائد ایرون فنچ نے کہا ہے کہ پاکستان کو تیسرے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز 2-0 سے اپنے نام کرینگے۔آسڑیلیا کی جانب سے پیٹ کمنز کو آرام دینے کے بعد سین ایبٹ یا بلی سٹین لیک کو فائنل الیون میں شامل کئے جانے کا امکان ہے ۔ آسٹریلوی ممکنہ سکواڈ میں ایرون فنچ کپتان ‘ڈیوڈ وارنر ‘سٹیون سمتھ ‘بین مکڈرمٹ ‘ایشٹن ایگر‘الیکس کیری ‘ایشٹن ٹرنر‘سین ایبٹ ‘مچل سٹارک ‘ایڈم زمپا اور کین رچرڈ سن شامل ہوسکتے ہیں ۔ پاکستانی ممکنہ سکواڈ میں بابر اعظم کپتان ‘فخر زمان ‘حارث سہیل ‘افتخار احمد‘محمد رضوان ‘آصف علی ‘عماد وسیم ‘وہاب ریاض ‘شاداب خان ‘محمد عامر جبکہ محمد عرفان کی جگہ محمد موسیٰ کو شامل کیا جاسکتا ہے ۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ فخر زمان اور حارث سہیل کی جگہ امام الحق اور خوش دل شاہ کو آزمایا جاسکتا ہے ۔ پرتھ کی پچ تیز اور بائونسی ہوگی ۔آج موسم بھی گرم رہنے کاامکان ہے ۔ پرتھ کا درجہ حرارت 33سنٹی گریڈ تک ریکارڈ ہو سکتا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...