لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پولو کپ 2019ء کے تیسرے روز دو میچ کھیلے گئے۔ ایشیا بلڈنگ سسٹم نے میجک ریور کو 8-1 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے جبکہ ایکوافینا کی ٹیم نے امریکن سسٹم کے تحت میچ جیت کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔