نبی آخرالزماں حضرت محمد ﷺکا جشن ولادت اتوار کوبمطابق 12ربیع الاول مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا ۔اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں درود و سلام اور نعت خوانی کی محافل منعقد کی جائیں گی ، سیمینارز اور کانفرنسز منعقد ہوں گی جس میں نبی کریم حضرت محمد ﷺکی سیرت اور اسلام کی سر بلند ی کےلئے دی جانے والی قربانیوں کو موضوع بنایا جائے گا ۔جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں ملک بھر کے گلی ،محلوں او ر بازاروں کو خوبصورت روشنیوں ،برقی قمقموں اورسبز جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے ۔ لاہور سمیت ملک بھر کے مختلف مقامات پر جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی جس کے شرکاءسارے راستے درود پاک کا ورد کریں گے ۔جشن عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے ملک بھر میں نیاز تقسیم کرنے کا بھی اہتمام کیا گیا ۔
جشن عید میلادالنبیﷺ اتوارکومذہبی عقیدت واحترام سے منائی جائے گی
Nov 08, 2019 | 11:55