شاعر مشرق اور عظیم مفکر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒکا 142واں یوم پیدائش کل ملی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات منعقد ہوں گی جس میں شاعر مشرق کی تحریک پاکستان کیلئے جدوجہد کو بھرپواز انداز میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔ تعلیمی اداروں میں تقریری مقابلوں اور مباحثوں کا اہتمام کیا جائے گا جس میں شاعر مشرق کی زندگی اور تحریک پاکستان کےلئے ولولہ انگیز جدوجہد کو موضوع بنایا جائے گا۔لاہور میں مزار اقبال ؒپر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب کابھی انعقاد کیا جائے گا ۔
شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کایوم پیدائش کل ملی جوش وجذبے سے منایا جائیگا
Nov 08, 2019 | 12:03