پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاپ راک بینڈ اسٹرنگز نے اپنی البم کا آخری سنگل گانا رات شبنمی ریلیز کردیا۔رات شبنمی، تالیوں کی تھاپ پر گایا ہوا گانا ہے، جس میں بہترین شاعری اور دھن اپنے سننے والوں کو بیٹ پر تھر تھرانے پر مجبور کردیتی ہے، گانے میں موجود حقیقی محبت اور پرانی یادوں نے تمام جدید اثرات کو زائل کردیا ہے۔ اس گانے سے متعلق بات کرتے ہوئے فیصل کپاڈیا کا کہنا تھا کہ اسٹرنگز نے ہمیشہ اپنے مداحوں کو دیگر بینڈز سے زیادہ پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کا کہنا ہے کہ موسیقی ہمیشہ زندہ رہتی ہے، اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری موسیقی لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے میں کامیاب ہوگئی ہےاور یادوں کا حصہ بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے مداحوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے موسیقی کے اس طویل سفر میں ہمارا ساتھ دیا۔گانے کی ہدایات یاسر جسوال نے دیں ہیں جبکہ گانا انور مقصود نے تحریر کیا ہے۔ گانے کے پس منظر میں بینڈ کے مشہور میوزک ویڈیوز کے لمحات پیش کیے گئے ہیں جو کے فیصل کپاڈیا کے گائے ہوئے ہیں۔