مقبوضہ کشمیر:شدید برف باری نے بھارتی محاصرے کا شکار لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا

مقبوضہ کشمیر میں شدید برف باری کی وجہ سے مسلسل بھارتی محاصرے کا شکار لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں موسم سرما کی پہلی برف باری کاسلسلہ بدھ کو رات کو شروع ہو گیا تھا جو جمعرات کی پورا دن جار رہا۔ شدید برف باری کے باعث مقبوضہ وادی کے کئی بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرنے کے واقعات بھی پیش آئے جبکہ سرینگر جموں شاہراہ ، مغل روڑ،سرینگر کرگل ہائی وے پر ٹریفک کی آمد و رفت میں خلل پڑا اورسینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔ سرینگر ائر پورٹ کے رن وے پر برف جمع ہونے کے باعث سے کوئی جہازلینڈ یا پرواز نہیں کر سکا۔ سرینگر میں ایک فٹ سے زائد جبکہ کپواڑہ ، شوپیاں، گاندر بل اور بارہمولہ کے بالائی علاقوں میں تین سے چار فٹ تک برف برف ریکارڑ کی گئی ۔ ضلع کپواڑہ کے علاقے لنگیٹ میں بھارتی فوج کی ایک گاڑی کو شدید دھند کے باعث حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔ سرینگر کے علاقے حضرت بل میں محکمہ بجلی کا ایک لائن میں بجلی کی خرابی دور کرنے کے دوران کھمبے سے گرنے باعث جانبحق ہو گیا۔ سرینگر میں ہی ایک اور شخص ایک درخت کی ٹہنی لگنے جبکہ پلوامہ کے علاقے لاسی پورہ میں ایک شخص اپنے گھر کی چھت پر جمع برف صاف کرنے کے دوران نیچے گرنے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔ شدید برف باری کے باعث بجلی کے کھمبوں اور تاروں کو بھی سخت نقصان پہنچاجسکی وجہ سے پوری وادی میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا.

ای پیپر دی نیشن