اطلاعات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ پر جمہوری اور آئینی اقدار کی بالادستی کا احترام کرنے پر زوردیا ہے ۔انہوں نے آج مختلف ٹویٹس میں کہاکہ انتخابات کے ایک سال بعد دھاندلی کا رونا رونے کا مقصد صرف عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا اور جمہوری عمل کو کمزور بنانا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو مولانا فضل الرحمن نے صدارتی انتخاب کیوں لڑا ، اوران کے بیٹے نے رکن قومی اسمبلی کے طورپر حلف کیوں اٹھایا ۔انہوں نے کہاکہ مذاکرات جمہوری عمل کا حصہ ہیں اورمولانا فضل الرحمن اس عمل کے عملبردار ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ مولانا فضل الرحمن مذاکرات کو بے معنی قراردے کر اپنی سوچ کو محدود کیوں رکھنا چاہتے ہیں۔معاون خصوصی نے مولانا فضل الرحمن سے کہا کہ وہ انتشار کی راہ ترک کریں اور شدید سردی میں اپنے کارکنوں پررحم کریں ۔انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کو انتخابات میں اپنی شکست کا بدلہ عوام کو ذہنی اذیت پہنچا کر نہیں لینا چاہیے ۔
ڈاکٹرفردوس کاجےیوآئی ف کےسربراہ پر جمہوری اور آئینی اقدار کی بالادستی کا احترام کرنے پر زور
Nov 08, 2019 | 17:39