چکوال(نامہ نگار) پنجاب بھرکی طرح چکوال میں بھی کھیلوں کا ہفتہ منایا جارہا ہے ریسکیورز کے درمیان کرکٹ،بیڈمنٹن،رسہ کشی ،دوڑ اور ادبی مقابلہ جات کا انعقاد کرایا جا رہا ہے کھیلوں کے انعقاد کا افتتاح کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122چکوال ڈاکٹر عتیق احمد خان نے کہا کہ ان سرگرمیوں کا مقصد ریسکیورز کی ذہنی و جسمانی نشوونما کا خیال رکھنا ہے انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران چاک و چوبند رہنے کے لیے ضروری ہے کہ اپنی صحت کا خیال رکھا جائے اور باڈی ماس انڈیکس کو کنٹرول کیا جائے ، ریسکیو1122اسٹیشن چکوال سے ایڈمن،آپریشنل اور PTSٹیموں نے حصہ لیا، مقابلہ جات میں کرکٹ، بیڈ منٹن، رسہ کشی اور ادبی مقابلہ جات جن میں تلاوت اور نعت کا مقابلہ بھی شامل ہے کرایا گیا۔
چکوال، کھیلوں کے ہفتے کے موقع پرمختلف مقابلہ جات کا انعقاد
Nov 08, 2020