لاہور(کلچرل رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور پی ڈی ایم کے راہنمامیاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے گوجرانوالہ، کراچی اور کوئٹہ میں کامیاب جلسے کئے ۔پی ڈی ایم کے جلسوں سے حکومت لرز گئی اور الزامات بوکھلاہٹ میں لگا رہی ہے ۔پشاور ، ملتان اور لاہور کا جلسہ بھی کامیاب ہوگا ۔حکومت حواس باختہ ہو گئی ۔ہم سنجیدگی سے اپوزیشن کررہے ہیں ۔دھاندلی کی حکومت کا خاتمہ ہوناچاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ صاف شفاف الیکشن ہوں کسی کی مداخلت نہ ہو۔پی ڈی ایم آئین وجمہوریت کی بالادستی کیلئے لڑ رہی ہے عمران خان بیانات سے پہلے بہت کچھ کہہ چکے ہیں ۔آج بڑے بڑے جلسے حکومت نہیں دکھا رہی ملک میں اپوزیشن کی فضا بن گئی ہے ۔اپوزیشن کو پکڑ کر مارتے اور کنٹینر کھڑے کرتے ہیں ۔حکومت اپوزیشن کا مقابلہ کرتی ہے وہ خود بھی سرکاری جلسے کرنا شروع ہو گئی ہے ۔کے پی کے میں عمران خان کی مضحکہ خیز تقریر تھی ۔عمران خان کو لانے کیلئے ملک نے بڑی قربانی دی عمران خان کی سلیکٹڈ حکومت ختم کرکے منصفانہ الیکشن کروائے جائیں ۔ مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم کا اجلاس بلایا ہے بلاول کے بیان پر بات ہوگی۔کسی طور پر اداروں کو ٹکرانا یا افراتفری نہیں پھیلانا چاہتے ۔ٹکرائو سے مسائل حل نہیں ہوتے حل کیلئے آئین موجود ہے ۔