کورونا وباء کے دوران خدمات ادا کرنیوالے ریسکیورز ہمارے ہیرو ہیں: ڈپٹی کمشنر عامر خٹک

Nov 08, 2020

ملتان ٗسکندرآباد(کرائم رپورٹر ٗنامہ نگار)ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا ہے۔ وباء کی شدت کے دوران خدمات انجام دینے والے ریسکیورز ہمارے ہیرو ہیں،ملتان پاکستان کے ان16 شہروں میں شامل ہے جہاں کورونا کیسسز سامنے آرہے ہیں،حکومت کی ہدایات پر سختی سے عمل کرایا جائیگا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار بطور مہمان خصوصی فرنٹ لائن پر خدمات سرانجام دینے والے ریسکیورز کیلئے تقسیم ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شجاع آباد ریسکیو انچارچ آفتاب حسین کو بھی کرونا کے دوران بہترین کارگردگی پر تعریفی سرٹفیکٹ دیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طیب خان نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے پوری ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کیا۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کو ڈسٹرکٹ ریسکیو آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ نے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

مزیدخبریں