خرطوم (نیٹ نیوز)عالم اسلام کے معروف قاری شیخ نْورین محمد صدیق ایک کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں اپنی خوبصورت اور پرسوزآواز میں تلاوت کے لیے مشہور معروف سوڈانی قاری شیخ نْورَین گزشتہ روز ایک دعوتی سفر سے واپس آرہے تھے کہ شمالی سوڈان کے شہر وادی حلفہ میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق حادثے میں شیخ نْورَین سمیت دیگر 3 حفاظ بھی جاں بحق ہوگئے جب کہ حادثے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
معروف سوڈانی قاری شیخ نورین 3 محافظوں سمیت کار حادثے میں جاں بحق
Nov 08, 2020