سمارٹ ایپلی کیشن:ایک ماہ میں 20 لاکھ عازمین نے عمرہ رجسٹریشن کرالی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ)ایک ماہ کے دوران تقریباً 20 لاکھ عازمین نے سمارٹ فون ایپلی کیشن کے ذریعے سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے خود کو رجسٹرڈ کرایا ہے۔ گزشتہ ماہ کے آغاز میں سعودی عرب نے نئے کرونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے تقریباً 7 ماہ کی معطلی کے بعد عمرہ کی ادائیگی بتدریج دوبارہ شروع کے لیے ایک منصوبہ تشکیل دیا تھا۔ سعودی عرب کے وزارت حج و عمرہ کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت تک تقریباً 9 لاکھ نمازی مسجد الحرام میں نماز پڑھنے کی خاطر اندراج کے لیے بھی اس ایپ کا استعمال کرچکے ہیں۔ اعتمرنا ایپ عمرہ ادا کرنے کے لیے رجسٹرڈ کرنے کے ساتھ ساتھ دو مقدس مساجد جانے اور مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ کو دیکھنے کے لیے بھی استعمال کی جارہی ہے۔ سعودی عرب کے مقامی اخبار سبق کے مطابق رجسٹریشن کے لیے مسلمانوں کو ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگی، اپنا ڈیٹا اپلوڈ کرنا ہوگا، مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عمرہ یا نماز کے لیے دستیاب تاریخوں کا انتخاب کرنا ہوگا اور متعلقہ اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔یہ ایپلی کیشن سعودی عرب کی زائرین اور عبادت گزاروں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی ایک کوشش ہے۔سعودی عرب میں خواتین کو جہاں ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے وہیں انہیں مرد سرپرست کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت بھی حاصل ہے۔ اب نجی شعبوں میں پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے سعودی حکام نے ان کے گھر سے کام کی جگہ تک کے سفری اخراجات میں 80 فیصد سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے۔ ریاست میں ’وصول‘ نامی پروگرام کے تحت ملازمت پیشہ خواتین کو سفری سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ سعودی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ فنڈ کے تعاون سے مذکورہ پروگرام کا مقصد کام کرنے والی خواتین کے لیے جائے کار تک پہنچنے میں حائل سفری مشکلات کم کرنا ہے۔ سفری اخراجات میں کمی سے پوری سلطنت میں خواتین پر مشتمل افرادی قوت میں تعاون کا احساس پیدا ہوگا۔ سعودی عرب میں نجی شعبہ میں کام کرنے والی وہ خواتین جن کی تنخواہ 6 ہزار ریال سے کم ہوگی، ان کی تنخواہ میں سے زیادہ سے زیادہ ایک ہزار 100 ریال سفری لاگت کی مد میں کٹوتی ہو سکے گی۔سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے وائرس سے بچاو کے تدابیر سے آراستہ المسجد الحرام میں خطبہ جمعہ کا نیا منبر تیار کیا ہے۔سعودی خبر رساں ادرے کے مطابق سیکریٹری انتظامہ محمد الجابری نے بتایا کہ اذان اور تکبیر کے مرکز المکبریہ کو ہر نماز کے بعد سینیٹائز کیا جا رہا ہے۔ المسجد الحرام کی صفائی، دھلائی اور سیناٹائزنگ کا سلسلہ بڑھا دیا جاتا ہے جب کہ خصوصی ٹیمیں حرم کو معطر کنے کا اہتمام بھی کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خطبہ جمعہ کا منبر مقررہ جگہ لایا جاتا ہے اسے سیناٹائز کرکے تیار کیا جاتا ہے۔ اسی کے ساتھ مائیکرو فون کی تنصیب ہوتی ہے۔ نیا قالین بچھا کر اس کی صفائی سینٹائزنگ کی جاتی ہے اسے معطر کیا جاتا ہے اور وہاں آب زمزم کی بوتلیس بھی رکھی جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ المسجد الحرام کے مائیکرو فون کا سسٹم جدید ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...