اپوزیشن کی کوشش کامیابی کے قریب، دسمبر تک حکومت نہیں دیکھ رہا: فضل الرحمن

Nov 08, 2020

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں اپنے ایجنڈے پر متفق ہیں۔ اپوزیشن کی کاوشیں کامیابی کے قریب ہیں۔ دسمبر تک حکومت کو نہیں دیکھ رہا۔ صوبائی عاملہ کے ارکان سے بات چیت۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں 25 جولائی 2018 کے دھاندلی زدہ انتخابات کے حوالے سے اپنے بیانئے پر قائم ہیں۔ گوجرانولہ، کراچی اور کوئٹہ کے بعد پشاور جلسہ حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوا ہے۔ پی ڈی ایم ملک کو بچانے، آئین کے استحکام قانون و اداروں کی بالادستی اور ملک وعوام کو حکومت سے نجات دلانے کے لیے میدان میں اتر چکی ہے۔ تمام اپوزیشن جماعتیں پراپیگنڈہ کے باوجود مشترکہ بیانیے پر قائم ہیں۔ سلیکٹڈ حکمرانوں کا زوال قریب ہے۔

مزیدخبریں