اسلام آباد(آئی ا ین پی ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ نا اہل لیگ کے پاس 3 دہائیوں کی حکمرانی کے بعد بھی جھوٹ کے سوا کچھ نہیں، وزیراعظم نے صحت، تعلیم، سیاحت، غریب کو ریلیف دے کر ترجیحات بتا دیں۔ معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا عوام کیلئے فرق کرنا آسان، کون کام کر رہا اور کون خراب، مسائل کی بنیادی وجہ آپ کی کرپشن، لوٹ مار، ڈاکہ زنی ہے، کرپشن کا سوال پوچھیں گے اور ہر صورت آپ کو جواب دینا ہوگا، گلگت میں آپ کا روز کا رونا سامنے نظر آنیوالی شکست کی وجہ ہے، تحریک انصاف گلگت بلتستان میں کلین سویپ کرے گی۔
نااہل لیگ کے پاس 3 دہائیوں کی حکمرانی کے بعد بھی جھوٹ کے سوا کچھ نہیں : شہباز گل
Nov 08, 2020