حافظ آباد (امجد پرویز چٹھہ)بطور وزیر اعظم حافظ آباد کا پہلا دورہ تھا۔٭ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے لیے بوائز کالج میں ہیلی پیڈ بنائے گئے تھے۔٭ وزیر اعظم کی آمد سے قبل ایم این اے چودھری شوکت علی بھٹی نے بکروں کی قربانی بھی دی۔٭ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر اعجاز چودھری اور دیگر قائدین بھی جلسہ گاہ پہنچے۔٭ جلسے کی میزبانی رُکن قومی اسمبلی چودھری شوکت علی بھٹی اور ان کے والد چودھری مہدی حسن بھٹی نے کی۔٭ وزیر اعظم سے اراکین پارلیمنٹ، ٹکٹ ہولڈرز، تاجران اور وکلاء کے وفود نے ملاقات بھی کی۔٭ وزیر اعظم نے کہا کہ بھٹی برادران میرے مشکل وقت کے ساتھی ہیں اور ان کی کاوشوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔٭عمران خان کی اسٹیج آمد پر کارکنوں نے کبوتر اور غبارے فضا میں چھوڑکرکپتان کو خوش آمدید کہا۔٭وزیر اعظم کو میجر ندیم عباس بھٹی شہید کے بیٹوں نے گلدستے پیش کیے، عمران خان نے دونوں بھائیوں کو پیار بھی کیا۔٭ وزیر اعظم نے تلاوت کے بعد جلسہ کی کارروائی کو روک کر نعت پڑھنے کی ہدایت کی۔٭ سابق ایم این اے چودھری مہدی حسن بھٹی نے اپنی تقریر کے دوران کیڈٹ کالج، انڈسٹریل زون ، صحافی کالونی، حفاظتی بند سمیت دیگر مطالبات پیش کیے۔٭ وزیر اعظم کے سکیورٹی اہلکاروں نے مقامی صحافیوں کو وزیراعظم کے جلسے کی کوریج کرنے سے روک دیا۔٭ وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمن کاذکر کیا تو پنڈال سے ڈیزل، ڈیزل کے نعرے لگنے شروع ہو گئے۔٭ کمشنر سید گلزار حسین شاہ، آر پی او ریاض نذیر گاڑا، ڈی سی نوید شہزاد مرزا، ڈی پی او سید حسنین حیدر و دیگر افسران انتظامات کا جائزہ لیتے رہے۔٭ وزیر اعظم کے جلسہ کی نقابت کے فرائض معروف کمپیئر مظفر علی اور سینئر صحافی راشد امین حجازی نے سر انجام دیئے۔٭ سینکڑوں لوگ جلسہ گاہ سے باہر بھی موجود تھے۔٭ جلسہ کے موقع پر ٹریفک کے بہترین انتظامات پر ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایس پی ٹریفک وسیم اخترڈار اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔
عمران خان کا وزیراعظم کی جلسہ کارروائی روک کر نعت پڑھنے کی ہدایت پنڈال میں ڈیزل کے نعرے، جھلکیاں
Nov 08, 2020