لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ شہباز شریف کی کمر کی تکلیف بڑھ گئی ہے اور ان کا طبی معائنہ نہیں کرایا جا رہا اور عدالتی احکامات کے باوجود نہ تو بلڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور نہ ہی ایم آر آئی کے لیے لے جایا گیا ہے۔ فزیو تھراپی کے حوالے سے بھی کسی قسم کی کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ شہباز شریف انتہائی جرات اور دلیری کے ساتھ عمران نیازی کی جیل کاٹ رہے ہیں۔ مگر طبی سہولیات کا نہ دیے جانا ناانصافی ہے۔
عدالتی احکامات کے باوجود شہباز شریف کا طبی معائنہ نہیں کرایا جا رہا: عطا تارڑ
Nov 08, 2020