گجرپورہ میں 2 بہنوں کا قتل‘ والد اور بھائی کو مارتے دیکھا: تیسری بہن

لاہور (نمائندہ خصوصی) گجر پورہ کے علاقے میں دو بہنوں کے قتل پرپولیس نے واقعہ کا مقدمہ سگے باپ اور بھائی کے خلاف درج کر کے ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ مقتولین کی بڑی بہن مہک فاطمہ کی مدعیت میں درج کیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق میرے والد اور بھائی اکثرکرن اور مریم کی کردار کشی کرتے رہتے تھے۔ واقعہ کے دن میں گھر کے نچلے حصے میں تھی  چلانے کی آوازیں آنے لگیں۔ اوپر کمرے میں پہنچی تو دیکھا کہ میرے والد منظور اور بھائی عامر کرن کو مار رہے تھے اورکپڑے کے پھندے سے گلہ دبا رہے تھے۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن