ملک پر ایسے لوگ مسلط، جنہوں نے ہمارے نظریہ، شناخت کو تباہ کر دیا: سراج الحق 

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم چاہتے تھے کہ حکومت خود کو سدھار لے مگر اس کا اڑھائی سالہ دور ملک کی تاریخ کا بدترین وقت ثابت ہوا ہے۔ حکمرانوںکو ووٹ اور سپورٹ دینے والے سب پچھتا رہے ہیں۔ مہنگائی اور بیر وزگاری عوام کیلئے ناقابل برداشت ہو چکی ہے۔ نوجوان اپنے بکھرتے خوابوں سے پریشان ہیں۔ ملکی معیشت اور زراعت تباہ، تجارت ختم، کاروبار بند اور ترقی کا پہیہ رک گیا ہے۔ ملک میں مایوسی ،بدامنی اور بے چینی کا راج ہے۔ ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے شخص کو بھی کچھ سجھائی نہیں دے رہا۔ ملک مشکل صورت حال سے دوچار ہے۔ ایسے لوگ مسلط ہیںجنہوں نے ہمارے نظریے، تہذیب اور شناخت کو تباہ کر دیا ہے۔ حکومت میں رہنے والی سابقہ پارٹیوں کی سیاست کا حصہ نہ بننے کے جماعت اسلامی کے فیصلہ کو عوام نے سراہا ہے ۔ موجودہ اور سابقہ حکومتوں میںکوئی فرق نہیں، موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومتوں کا تسلسل ہے۔ جماعت اسلامی کے پاس عوام کے لیے متبادل پروگرام ہے جس میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی غلامی کا کوئی تصور نہیں ہے ۔ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ بلاتفریق احتساب ہو اور پارلیمنٹ میں موجود تمام کرپٹ لوگوں کو جیل میں ہونا چاہیے۔ آج مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف بونیر میں ہونے والا جلسہ عام ملکی تاریخ کے بڑے عوامی جلسوں میں سے ایک ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...