آرڈیننس کے ذریعہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

Nov 08, 2020

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی( سی اے اے) کے2 ڈائریکٹر جنرل (ڈی جیز) تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ ریگولیٹری امور اور ائیر پورٹس کمرشل آپریشن کیلئے 2 الگ ڈائریکٹر جنرل تعینات ہوں گے۔ دوسری جانب وفاقی سیکرٹری ایوی ایشن ڈویڑن حسن ناصر جامی کی بطور قائم مقام ڈی جی 3 ماہ کی مزید توسیع کردی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ 600 درخواستوں کے باوجود ڈی جی سول ایوی ایشن کے لیے اب تک کوئی موزوں امیدوار نہیں ملا ہے۔

مزیدخبریں