تھرپارکر: غذائی قلت سے مزید 5 بچے جاں بحق، رواں سال 667 ہلاکتیں ہوگئیں

تھرپارکر (نوائے وقت رپورٹ) تھرپارکر میں غذائی قلت کا شکار مزید 5 بچے انتقال کر گئے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سول ہسپتال مٹھی میں 5 بچے انتقال کر گئے، بچوں کا انتقال غذائیت کی کمی اور بیماری سے ہوا، مرنے والے بچوں میں سے 4 نومولود جب کہ ایک کی عمر ایک سال تھی۔خیال رہے کہ تھرپارکر میں نومبر میں انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے جب کہ رواں سال انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 667 ہو گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن