ویانا(نیٹ نیوز)آسٹرین حکام نے ویانا حملوں پر اپنی انٹیلی جنس ناکامی تسلیم کرلی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق آسٹریا کے حکام نے ویانا میں دہشتگرد حملے میں 4 شہریوں کی ہلاکت کے واقعے کو اپنی انٹیلی جنس ناکامی تسلیم کرتے ہوئے شہر کے انسداد دہشتگردی چیف کو عہدے سے ہٹادیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ویانا شہر کے محکمہ انسداد دہشتگردی کے سربراہ کو ان کی اپنی درخواست پر عہدے سے معطل کیا گیا ہے۔آسٹریا کے وزیر داخلہ کا ویانا حملوں پر کہنا تھا کہ یقینی طور پر یہ ہماری نظر میں ایک ناقابل برداشت غلطیاں ہیں۔