جکارتہ (اے پی پی): انڈونیشیا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ چینی دواساز کمپنی سائنو وک بائیو ٹیک تجرباتی ویکسین 90لاکھ شہریوں کو دینے کا منصوبہ رکھتی ہے۔انڈونیشیا کے بحری امور اور سرمایہ کاری کے وزیر نے کہا کہ توقع ہیکہ ویکسنیشن کا عمل دسمبر کے تیسرے ہفتے میں شروع کردیا جائے گا۔ انڈونیشیا کے حکام کے مطابق ویکسینیشن سے انڈونیشیا کے سیاحتی صوبے بالی میں وائرس سے متعلق پاپندیاں ختم کرنے میں مدد ملے گی۔