اسکاٹ لینڈ میں بچوں کو تھپڑ مارنا غیر قانونی بال پکڑے پر بھی پابندی، بل منظور 

یڈن برگ (نوائے وقت رپورٹ) اسکاٹ لینڈ میں بچوں کو تھپڑ مارنے کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ نے گزشتہ سال بچوں کے تحفظ کے حوالے سے پیش کیے گئے۔ بل کو منظور کر لیا۔ اس بل کے تحت بچوں کو اب بڑوں کی طرح مکمل تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ تاہم معقول وجوہات کی بناء پر سزا دینے کے لیے برطانیہ کے مختلف حصوں میں اب بھی بچوں کو تھپڑ مارنے کی اجازت ہوگی۔ بل کے مطابق 16 سال سے کم عمر تک کے بچوں کو تھپڑ مارنے پر پابندی عائد کی گئی ہے اور اس بل کے تحت اب ایسی وجوہات کا بھی دفاع نہیں کیا جاسکے گا جس کے تحت بچے کو سزا دینا ضروری ہو۔ یعنی بچے کو جسمانی سزا دینے کی صورت میں والدین کو قانونی کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ بل کے تحت بچے کو منہ پر یا جسم کے کسی حصے پر تھپڑ مارنے، ہاتھ یا کسی اور چیز سے مارنے، لات مارنے، اٹھا کر پھینکنے، مکا مارنے اور بال پکڑنے پر پابندی ہوگی۔ جب کہ بچے کو کسی بے سکون جگہ پر بیٹھنے کے لیے بھی مجبور نہیں کیا جا سکے گا۔ دوسری جانب اسکاٹ لینڈ میں اس قانون کی مخالفت بھی کی جارہی ہے اور اس کے خلاف مہم چلانے والے گروپ نے اسے ایک خوفناک قانون قرار دیا ہے۔ بل کی مخالفت کرنے والے گروپ کا کہنا ہے کہ اس قانون نے والدین کو انتہائی کم اختیار دیا ہے۔ یعنی مسقبل میں تھپڑ مارنے یا ہاتھ اٹھانے جیسا کام ایک جرم بن جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...