جنوبی نائیجیریا میں زرد بخار سے 22 افراد ہلاک 

Nov 08, 2020

ابوجا (شِنہوا) نائیجیریا کی جنوبی ڈیلٹا ریاست میں زرد بخار پھوٹنے سے  22 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ریاست کے کمشنر برائے صحت مورڈی اونون یی نے کہا ہے کہ زرد بخارکے باعث ہلاکتیں، ڈیلٹا ریاست کے شمال مشرقی مقامی حکومتی علاقے ایکا میں سامنے آئی ہیں۔ سات مریض فی الحال سرکاری ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ مقامی میڈیاکے مطابق وبا چند ہفتے قبل شروع ہوئی جس میں اطلاعات کے مطابق زیادہ تر 18سے25 سال کی عمر والے لوگ ہلاک ہوئے۔

مزیدخبریں