دھان کی فصل کٹائی کے بعدکھیتوں میں رلنے لگی،خریدار غائب ،کسان پریشان 

کوٹ اسلام(نامہ نگار)کوٹ اسلام ونواح میں ہزاروں من دھان کی فصل کٹائی کے بعدکھیتوں میں رلنے لگی ہے دھان کو خریدنے والابیوپاری نظر نہیں آتا جس سے کسان اپنی فصل کو کھیتوں یاگھروں میں رکھنے پر مجبور ہے جبکہ باقی کھیتوں میں موجود فصل کی کٹائی بھی برائے نام ہورہی ہے مجبوری کے باعث کسان اپنی فصل اونے پونے داموں بیچنے پر مجبور ہوچکا ہے جس سے غریب کسانوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے حکومت کو چاہئے کہ کسانوں کی فصل کوخریدنے کے لئے فوری اقدامات عمل میں لائے بصورت دیگر گندم کی بوائی کے لئے رقم نہ ہونے کی صورت میں گندم کی کاشت متاثر ہونے کا خطرہ ہے ۔

ای پیپر دی نیشن