ضلع وسطی میں شادی ہالز،شاپنگ سینٹر، ریسٹورینٹ کے خلاف کاروائی

Nov 08, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورونا کی دوسری لہر کے آنے پر شہریوں کو موذی مرض (cobid19) سے بچانے کے لیے ضلع وسطی کی انتظامیہ متحرک ہوگئی۔ڈپٹی کمشنر وایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو نے کورونا وائرس سے بچائو کے لئے حکومت سندھ کی جانب سے جاری کی جانے والیSOPs پر عملدرآمد نہ کرنے والے شادی ہالز، شاپنگ سینٹرز،ریسٹورینٹ اور ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے صوبے بھر میں تمام تجارتی اور دیگر اداروں اسکولوں،ہسپتالوں اور عام شہریوں کو کورونا کی دوسری لہر سے بچاو کے لیے SOPs پر عملدرآمد کرنے کی سختی سے ہدایت جاری کیں ہیں تاہم بعض ادارے اور افراداس وبا کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں جو عوام کی جانوں کے لئے خطرے کا سبب بن سکتے ہیں۔ڈاکٹر دھاریجو نے ایسے تمام اداروں اور افراد کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ شب ضلع وسطی کے مختلف مقامات پر SOPs پرعمل نہ کرنے والے 3/شادی ہالز،شاپنگ سینٹر اور ریسورینٹس کو تین دن کے لیے سیل کردیا۔

مزیدخبریں