اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) آذر بائیجان کے کمشنر برائے انسانی حقوق نے ماحول کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ آرمینیا آذر بائیجان کے مقبوضہ علاقوں میں قدرتی ماحول کو مسلسل تباہ کر رہا ہے۔ آذر بائیجان کے اسلام آباد میں سفارتخانہ کی طرف سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آرمینیا آذر بائیجان کے جنگلات کو آگ لگا کر تباہ کر رہا ہے اور وہ علاقے میں ایسے ہتھیار استعمال کر رہا ہے جو کیمیائی آلودگی پیدا کر رہے ہیں۔ انھوں نے اقوام متحدہ سے کہا کہ وہ آرمینیا کو قدرتی ماحول کو نقصان پہنچانے سے روکیں ۔