نامور شاعر جون ایلیا اور مشہور اداکار درپن کی برسی آج منائی جائے گی

Nov 08, 2020

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) صدارتی تمغہ برائے حسن کارکر دگی حاصل کرنے والے اردو کے نامور شاعر جون ایلیا کی18 ویں برسی اور پاکستانی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار درپن کی40 ویں برسی آج 8نومبربروز اتوار کو منائی جائے گی ۔شاعر جون ایلیا14دسمبر1931 کو امروہہ میں پید اہوئے انہیں اردو ،فارسی ،عربی اور عبرانی زبانوں پر عبورحاصل تھا جبکہ ان کے شعری مجموعے شاید ،یعنی ،لیکن ،گمان اور گویا کے نام سے اشاعت پذیر ہیں ۔2000 میں ان کی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکر دگی سے نوازا گیا وہ 8نومبر2002 کو وفات پاگئے تھے ۔جبکہ مشہور اداکاردرپن1928 کویوپی میں پیداہوئے ان کا اصل نام سید عشرت عباس تھا ان کی مشہور فلمیںدلہن ، باجی ، ایک تیرا سہار ا کے نام سرفہرست ہیںانہوں نے مجموعی طورپر 67فلموں میں کام کیا جن میں57 اردوفلمیں ، 8پنجانی فلمیں اور 2 فلمیں پشتو میں ہیں1959ء میں اور1960ء میں بالترتیب ساتھی اور سہیلی کے نام سے بننے والی فلموں میں بہترین اداکار کے نگار ایوارڈ حاصل کیے وہ8 نومبر1980 کو وفات پاگئے تھے ۔

مزیدخبریں