جوبائیڈن نے انتخابی مہم کے دوران حدیث نبی اکرمؐ پڑھ کر سنائی

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی انتخابی مہم کے دوران حدیث نبی اکرمؐ سنا کر مسلمانوں کے دل جیت لئے۔ جوبائیڈن نے وہ حدیث پڑھی جس میں کہا گیا ہے کہ تم میں سے جو بھی کسی کو غلط بات کرتا دیکھے تو اسے ہاتھ سے روکے ، ایسا نہ ہوسکے تو اسے زبان سے روکے، اگر اس کی طاقت بھی نہ رکھو تو اسے دل میں برا جانو۔

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) جوبائیڈن کی جیت پر سی این این کے سیاہ فام میزبان وین جونز دوران نشریات رو پڑے۔ وین جونز نے کہا کہ آج امریکہ کیلئے بہت بڑا دن ہے۔ آج تارکین وطن سیاہ فام اور مسلمانوں نے سکھ کا سانس لیا ہوگا۔ اب امریکہ میں مسلمانوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں آج امریکہ میں باپ کیلئے اپنے بچوں کو کردار کی اہمیت بتانا آسان ہے۔ یہ ہمارے لئے امن کا اور چیزوں کو دوبارہ شروع کرنے کا موقع ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...