وزیراعظم کی دربار بابا فریدگنج شکر پر حاضری، چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی

پاکپتن (نامہ نگار) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی اچانک پاکپتن آمد وزیر اعظم عمران خان نے دربار بابا فریدالدین مسعود گنج شکر پر حاضری دی۔ وزیراعظم عمران خان نے ہیلی پیڈ سے سیدھے دربار حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر کے مزار پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی فاتحہ خوانی کی نوافل اداکیے ملکی ترقی سلامتی خوشحالی اور کرونا وباء کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کی وزیر اعظم عمران خان کی آمدپر انتظامیہ کی جانب سے دربار بابا فرید کے اردگرد سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن