اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)گلگت بلتستان کے ضلع سکردو میں انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پر ذاتی حملے کیے۔ سکردو میں جلسے سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آن ریکارڈ کہتا ہوں، مریم خوبصورت ہے، میں بھی مانتا ہوں لیکن اس خوبصورتی کے اوپر نواز شریف کی حکومتوں میں عوام کا کروڑوں روپیہ لگ چکا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مریم نے نواز شریف کے دو حکومتوں میں ٹیکس کے پیسوں سے خود کو خوبصورت بنانے کیلئے کروڑوں روپے کی سرجریاں کرائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم کی یہ خوبصورتی بھی آپ کی دی ہوئی ہے اور یہ آپ کا مال ہے‘۔
مریم نواز نے ٹیکس کے پیسے سے سرجری کرائی، علی امین گنڈاپور کا الزام
Nov 08, 2020