بھتیجی کے انتقال پر خورشید شاہ کی  11 نومبر تک پیرول پر رہائی

Nov 08, 2020

سکھر (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ بھتیجی کے انتقال پر 7 نومبر سے 11 نومبر تک پیرول پر رہا کر دیئے گئے۔ محکمہ داخلہ نے خورشید شاہ کی پیرول پر رہائی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ سکھر پولیس ان کی نگرانی کرے گی۔ خورشید شاہ نے رات 11 بجے اپنی بھتیجی کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

مزیدخبریں