ملتان (سپیشل رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری پر وکلاء بحث کے لیے سماعت 9 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔ فاضل عدالت میں ملزم عبدالباری نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ قطب پور نے چار سال قبل مقدمہ نمبر 284 درج کیا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم نے مدعی کے ساتھ لاکھوں روپے کا فراڈ کیا اور رقم واپس کرنے سے انکاری ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کیا اور اسے گرفتار کرکے جیل بھجوانا چاہتی ہے جبکہ مقدمہ مدعی کی بدنیتی پر مبنی ہے اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔
ملزم کی ضمانت قبل ازگرفتاری پربحث کیلئے سماعت کل تک ملتوی
Nov 08, 2020