اقدام قتل میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پردلائل11نومبرتک ملتوی

ملتان (سپیشل رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت وکلاء  دلائل کے لیے 11 نومبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں عدالت نے ضمانتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا تھا۔ فاضل عدالت میں ملزم حسن سعید نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ شاہ شمس نے رواں سال شہری کی درخواست پر مقدمہ 839/2020 درج کیا جس میں الزام عائد کیا کہ ملزم نے اسے روکا اور کہا کہ تمھیں مقدمہ بازی کا مزہ چکھاتا ہوں اور حملہ کردیا جس سے مدعی زخمی ہوگیا تو ملزم کے خلاف پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا اب پولیس اسے گرفتار کرکے جیل بھجوانے کے درپے ہے جبکہ مقدمہ بے بنیاد ہے اس لیے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن