قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون، کے پی کیخلاف ناردرن  کے 344 رنز

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)کے سی سی اے اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ کے پہلے روز باؤلرز کا پلڑا بھاری رہا، جہاں سندھ اور بلوچستان کے درمیان میچ کے پہلے روز  کْل 17 وکٹیں گریں۔ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر سندھ کے 121 رنز کے جواب میں بلوچستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنالیے ہیں۔ تیمور خان 26 اور عمید آصف 6 کے انفرادی اسکور سے میچ کے دوسرے روز کا آغاز کریں گے۔ ۔ اس سے قبل سندھ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 53.2 اوورز میں 121 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ٹی ایم سی گراؤنڈ کراچی میں جاری میچ کا پہلا روز بھی باؤلرز کے نام رہا، جہاں پنجاب کی دونوں ٹیموں کے درمیان جاری میچ میں اب تک 16 وکٹیں گرچکی ہیں۔ سنٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اس کی پوری ٹیم 45.2 اوورز میں 97 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عمر خان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ علی عثمان نے 3 جبکہ علی شفیق نے 2وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں سدرن پنجاب نے میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں 48 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنالیے ہیں۔ اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر خیبرپختونخوا نے ناردرن  کے 344 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 14 رنز بنالیے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...