کرونا:20اموات،4کروڑ38لاکھ سے زائد کی مکمل ویکسینیشن ،مثبت کیسز1.08فیصد


اسلام آباد (خبر نگار+ این این آئی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 471 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 20 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 493 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 08 فیصد پر آ گئی۔ پاکستان بھر میں کرونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 538 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 76 ہزار 711 ہو چکی ہے۔ ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کرونا وائرس کے 22 ہزار 810 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 233 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 25 ہزار 363 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا وائرس کے مزید 43 ہزار 348 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کل 2 کروڑ 11 لاکھ 1 ہزار 314 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ پاکستان بھر میں اب تک کل 11 کروڑ 8 لاکھ 576  کرونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 4 کروڑ 38 لاکھ 49 ہزار 554 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔ پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 20 افراد چل بسے 471 نئے کیسز رپورٹ سامنے آ گئے۔ ملک کرونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر آ گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...