اسلام آباد(رانا فرحان اسلم /خبر نگار)ڈسکہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن )نے تمام قانونی آپشنز استعمال کرنے پر غور شروع کر دیاہے مسلم لیگ )ن( کے انتہائی باوثوق زرائع نے بتایا ہے کہ اگر حکومت کیطرف سے الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی اور نہ ہی اعلی عدلیہ نے اسکا از خودنوٹس لیا تو مسلم لیگ (ن) قانونی جارہ جوئی کیلئے اعلی عدلیہ کا دروزاہ کھٹکھٹائے گی اس حوالے سے قانوی ماہرین کیساتھ مشاورت کا عمل شروع کر دیا گیاہے مشاور ت میںحکومت کیطرف سے زمہ داران کیخلاف کاروائی نہ کرنے کی صورت میں سپریم کورٹ آف پاکستان میںرٹ دائر کرنے کے آپشن پر بھی غور کیا جا رہا ہے جبکہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت پر اس رپورٹ کی روشنی میں دباؤ بڑھایا جائیگا جبکہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اس پر بھر پور آواز بھی اٹھائی جائیگی ۔