فیصل آباد(این این آئی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے لئے سکالرشپس دی جارہی ہیں، ملکی ترقی کے لئے خواتین کا پڑھا لکھا ہونا ضروری ہے،کامیاب جوان پروگرام کے تحت گھر بیٹھے روزگار حاصل کر سکتے ہیں،موجودہ دور حکومت میں آئی ٹی کی ایکسپورٹ 2ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے رحمت اللعالمین ؐسکالرشپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے احساس پروگرام کے لئے 250 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہاکہ اعلیٰ تعلیم کے لئے سکالرشپس دی جارہی ہیں، ملکی ترقی کے لئے خواتین کا پڑھا لکھا ہونا ضروری ہے۔فرخ حبیب نے کہاکہ چاہتے ہیں پڑھ لکھ کر خواتین قومی دھارے میں آگے آئیں۔ وزیرمملکت نے کہاکہ تما م سکالرشپس میرٹ پر دی جا رہی ہیں،سکلز فار آل کے تحت نوجوانوں کو فنی تربیت دی جا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت کے دور میں آئی ٹی کی ایکسپورٹس میں اضافہ ہوا ہے،کامیاب جوان پروگرام کے تحت کاروبار کیلئے نوجوانوں کوقرض دئیے جارہے ہیں۔ وزیرمملکت نے کہاکہ نوجوان بغیر گارنٹی کے 10 لاکھ تک کا قرض حاصل کر سکتے ہیں۔