ابوظہبی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ عرب امارات میں غیر مسلموں کیلئے نئے قوانین کی منظوری دیدی گئی ہے۔ نئے قوانین ابوظہبی میں مقیم غیر مسلم تارکین وطن پر لاگو ہوں گے۔ قوانین غیر مسلموں کی شادی‘ طلاق اور واجبات سے متعلق ہیں۔ طلاق پر جائیداد کی تقسیم‘ بچوں کی کفالت‘ مالی معاملات سے متعلق بھی ہیں۔