ایڈن برگ (نوائے وقت رپورٹ) سکاٹ لینڈ میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے گلوبل وارمنگ کے خلاف مظاہرہ کیا۔ شدید سردی کے باوجود لوگوں نے ماحولیاتی تباہی کے خلاف مارچ کیا۔ مظاہرین نے عالمی رہنماؤں سے ماحولیات کیلئے مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔