بیجنگ (اے پی پی) بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کی کامیابیوں کے بعد پورے خطے میں پاکستان کی تزویراتی حیثیت میں بہت اضافہ ہو جائے گا۔ یہ بات سائوتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لا کے وزٹنگ پروفیسر اور چہار انسٹی ٹیوٹ کے سینئر فیلوچینگ زی ژونگ نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان شمال میں افغانستان، مغرب میں ایران اور جنوب میں بحیرہ عرب سے متصل ہے۔ یہ مشرقی ایشیا سے مغربی ایشیا تک کا واحد راستہ ہے، اور افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان تجارت کے لیے ایک ممکنہ تجارتی راستہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ مشرق وسطی اور وسطی ایشیا سے مشرق بعید تک توانائی کا ایک ممکنہ ذریعہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی ہو جاتی ہے تو پورے خطے میں پاکستان کی سٹرٹیجک پوزیشن بہت بہتر ہو جائے گی۔ چینگ زی ژونگ نے کہا کہ خصوصی اقتصادی اور تکنیکی زونز کی تعمیر کو تیز کیا جانا چاہیے۔ بلوچستان نے صوبے میں آٹھ خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر شروع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے اقدامات کو بھرپور انداز میں پیش کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ، حکومت کو سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید بہتر بنانا چاہیے۔
بلوچستان کی ترقی سے خطہ میں پاکستان کی تزویراتی حیثیت بڑھے گی: چینی دانشور
Nov 08, 2021