لاہور( سپورٹس رپورٹر) فیفا کی مقرر کردہ پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی نے کہا ہے کہ فیفا ہاؤس کے حوالے سے تازہ ترین مثبت پیشرفت کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ غیر قانونی قبضے سے پاکستان فٹبال پر ہونے والے منفی اثرات جلد ماضی کا حصہ بن جائیں گے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ فیفا ہاؤس کوجلد فیفا کی مقرر کردہ این سی کے حوالے کر دیا جائے گا تاکہ فیفا کی جانب سے پاکستان پر عائد بین الاقوامی پابندیاں اٹھانے کا عمل شروع ہوسکے ۔
قومی فٹبال پر پڑنے والے منفی اثرات جلد ختم ہو جائینگے: نارملائزیشن کمیٹی فٹبال فیڈریشن
Nov 08, 2021