راشدخان ٹی ٹونٹی میں 400 وکٹیں  لینے والے چوتھے بائولربن گئے

Nov 08, 2021

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) افغانستان کے دائیں ہاتھ کے لیگ سپنر راشد خان نے  ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 400وکٹیں مکمل کرلیں۔راشد خان مجموعی ٹی ٹوئنٹیز میں400 وکٹیں لینے والے چوتھے بائولر بن گئے ہیں ۔ ان سے قبل ویسٹ انڈیز کے ڈی جے براوو ، سنیل نرائن اور جنوبی افریقا کے عمران طاہر بھی ٹی ٹونٹی میچز میں چار سو وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔راشد خان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کو آئوٹ کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔

مزیدخبریں