لاہور( سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے آصف علی کی کارکردگی سے متعلق کہا ہے کہ افغانستان کے خلاف آصف علی نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کیا، آصف علی میں پاور ہے، وہ جرات کا مظاہرہ کرنا جانتا ہے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ کوچ پاور نہیں لا سکتا، آصف علی بیٹنگ میں پاور لاتے ہیں، وہ عزت کرنے والے کرکٹر ہیں۔